ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پر برہم

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پر برہم

Sun, 30 Jul 2017 17:45:26    S.O. News Service

واشنگٹن30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین سے”بہت مایوس“ہیں کیونکہ وہ شمالی کوریا کے اسلحے کے پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے۔انھوں نے ٹویٹ کیاکہ وہ چین کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ گوشہ گیر ملک کے متعلق کچھ نہ کرے۔خیال رہے کہ ان کا یہ ٹویٹ پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار بین براعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے ایک روز بعد آیا ہے۔بعد میں شمالی کوریا نے دعویٰ کیاکہ اب پورا کا پورا امریکہ اس کے نشانے کی زدپرآچکا ہے۔جبکہ سنیچر کو دو یو ایس-1 بمبار طیاروں نے کوریا جزیرہ نما میں جنوبی کوریا اور جاپانی طیاروں کے ساتھ جنگی مشق کی اور امریکہ کی پیسفک کمانڈ نے کہا کہ امریکہ کا اپنے حلیفوں کے ساتھ ناقابل تسخیر عہد کے مظاہرے کا حصہ ہے۔ادھر چین نے شمالی کوریا کے تجربے پر صرف مذمت کی تھی اور طرفین کو ضبط کا مظاہرہ کرنے کی بات کہی تھی۔مسٹر ٹر اپنے بیجنگ کے ردِعمل پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور شمالی کوریا کے متعلق پالیسی پر امریکی چینی تجارت کو خسارے کاسودا بتایا ہے۔انہوں نے لکھاکہ میں چین سے بہت مایوس ہوں۔ ہمارے بے وقوف سابق رہنماؤں نے انھیں کروڑوں ڈالر تجارت میں کمانے کا موقع دیالیکن وہ پھر بھی شمالی کوریا کے سلسلے میں ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے، صرف باتیں بنا رہاہے۔انھوں نے مزیدلکھاکہ ہم اس کی اب اجازت نہیں دیں گے۔ چین با آسانی اس مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جنپنگ نے رواں سال کے اوائل میں شمالی کوریا کے متعلق بات چیت کی تھی جس کے بعد امریکی حکام نے کہاتھاکہ دونوں ممالک پیانگ یانگ پر لگام لگانے کے لیے مختلف آپشنز پر کام کررہے ہیں۔ لیکن اس کے بعد سے شمالی کوریا نے دوبین براعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔سنیچر کو تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے اس ٹکنالوجی میں قابل قدر جدت حاصل کر لی اور یہ کہ اس کے میزائل کا تجربہ وقت اور جگہ کے لحاظ سے منفردتھا۔جبکہ جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے نے کہاکہ ان کے ملک کو لاحق خطرہ سنگین اوراصلی ہے۔


Share: